دماغ خود کو کیسے بدلتا ہے؟ نیوروپلاسٹیسٹی کی حیرت انگیز دنیا
کتنی عجیب بات ہے نا کہ دماغ اپنی ساخت اور کام میں تبدیلیاں لاتا رہتا ہے میں نے تو کبھی سوچا بھی نہ تھا کوئی شخص جس کو اس بارے میں پتہ نہ ہو وہ بھلا سوچ بھی کیسے سکتا ہے کیا اپ صحیح سن رہے ہیں کیا اب اپ جو سوچ رہے ہیں وہ بالکل صحیح سوچ رہے ہیں جی ہاں یہ بالکل صحیح ہے کہ دماغ اپنی ساخت اور کام میں تبدیلیاں لاتا رہتا ہے صرف یہ معلومات کو جمع کرنے کی چیز ہی نہیں بلکہ تجربات سیکھنے اور ماحول میں تبدیلی کے ساتھ یہ اپنی ساخت کو بدلتا رہتا ہے اس عمل کو نیوروپلاسٹیسٹی بولتے ہیں ائیے ہم کچھ مثالوں سے سمجھتے ہیں نابینا شخص ایک بہت ہی دلچسپ حقیقت کہ ایک نابینا شخص کے بصری حصے بعض دوسرے کامو...