کیا اے ائی انسانوں کی نوکریاں چھین لے گی؟

             کیا اے ائی انسانوں کی نوکریاں چھین لے گی؟    


  اے ائی انسانوں کی طرح چیزوں کو سیکھنے سمجھنے اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اے ائی پوری طرح سے انسانوں کی جگہ لے لے گی  البتہ بہت ساری جگہوں میں انسانوں کی ہی ضرورت رہے گی



 اے ائی کیا ہے شروع کرنے سے پہلے میں اپ کو اپنی اب بیتی سناتا ہوں  میں یوٹیوب سے پیسے کمانا چاہتا تھا تو میں نے ویڈیوز کو دیکھا کہ کون سی ویڈیوز کے زیادہ ویوز ہیں تو میں نے دیکھا کہ کارٹون کے بہت زیادہ ویو اتے ہیں تو میں نے بلینڈر سیکھنا شروع کیا لیکن میں نے دیکھا کہ میرا کمپیوٹر جو ہے وہ اتنا کارامد نہیں ہے  مجھے لگا کہ اس میں گرافک کارڈ کی کمی ہے تو میں ایک دکان پہ جاتا ہوں اور اس سے میں گرافک کارڈ کے بارے میں بات کرتا ہوں اور کارٹون سیکھنے کے بارے میں بھی اس سے بات کرتا ہوں تو اس نے بولا کہ اب کارٹون سیکھنے کا دور نہیں ہے اب تو اے ائی کا دور ہے  پھر اس نے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو بنا کر دکھائی اور چیٹ جی پی سے اس نے کچھ سوال کیے اور اس نے اس کے جواب دیے تو مجھے لگا کہ اب کارٹون بنانے  کے لیے بلینڈر سیکھنے  کی ضرورت نہیں  ہے  بلکہ خود کو ایک نئی سمت میں لگانے کی ضرورت ہے





                              اب ہم دیکھتے ہیں کہ اے ائی کیا ہے؟



         اے ائی  کمپیوٹر سائنس کی وہ شاخ ہے  جو مشینوں کو سیکھنا سمجھنا    اورپچیدہ مسائل کو حل کرنا سکھاتی ہے 


   اگر دیکھا جائے تو اے ائی انسانوں کے ہر شعبے میں داخل ہو چکی ہے مثلا بینکنگ مصنوعات  گاڑیاں کاروباری ادارے موبائل روبوٹکس حتی کہ ہم اے ائی کو استعمال کرتے ہوئے کوڈنگ بھی لکھوا سکتے ہیں میرے کچھ دوست ہیں جو ویب سائٹس بناتے ہیں وہ مجھے کہہ رہے تھے کہ شاید انے والے وقتوں میں ہمارا دور ختم ہو جائے ہم روزمرہ کی زندگی میں یہ دیکھتے ہیں کہ اے ائی نے بہت سارے کاموں کو اسان کر دیا ہے وہ کام جو انسان کرتے تھے اس نے جگہ لے لی ہے  جیسے ہوٹلوں میں کھانا سرو کرنا یا کچھ ملکوں میں ایسا ہوتا ہے جیسے کسٹمر سروس نمائندے کی طرح بات کرنا وغیرہ ان سب چیزوں کی وجہ سے اے ائی نے لوگوں کے    دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے کہ   


  اے ائی انسانوں کی نوکریاں چھین لے گ


                                                   اے ائی کے فائدے


 اے ائی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس نے کاموں کی رفتار کو بہت تیز کر دیا ہے وہ چھوٹے چھوٹے کام جو انسان کئی گھنٹوں میں نہیں کر سکتا تھا یہ منٹوں میں کر دیتی ہے


                                            اے ائی کا نوکریاں پر اثر


 ایسا کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہے کہ کچھ نوکریاں متاثر ضرور  ہوں گی لیکن اس کے بدلے میں اور بہت ساری نوکریاں وجود میں ائیں گی


 مثال کے طور پر


AI انجینیئر


  ڈیٹا سائنٹسٹ


 پرامٹ انجینیئر


 روبوٹکس انجینیئر


 اے ائی سکورٹی ماہر


                                                     نتیجہ


 اے ائی کی وجہ سے بہت ساری نوکریاں متاثر ہوں گی لیکن اس کے بدلے میں بہت ساری نوکریاں جنم بھی لیں گی


 کہ سکتے ہیں کہ انسانوں کے کام کرنے کا طریقہ کار بدل جائے گا








Comments