کیا اے ائی استاد کی جگہ لے سکتی یے؟
کیا اے ائی استاد کی جگہ لے سکتی یے؟
اج کل بہت سارے لوگ اے ائی کے بارے میں یہ باتیں کر رہے ہیں کہ یہ استاد کی جگہ لے لے گی لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ ایسا ممکن نہیں اے ائی کسی بچے کی عادات کسی بچے کے جذبات کو نہیں سمجھ سکتی میں ایک ٹیچر ہوں اور میرے پاس بہت سارے بچے ہیں اور میں ان سب بچوں کی طبیعت کو جانتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ کون سا بچہ کس طرح سے بہتر کام کرے گا پڑھنے کے لیے کسی بچے کو ڈانٹ کی ضرورت ہے یا پھر کسی بچے کو محبت کی ضرورت ہے اور اس چیز کے لیے ایک استاد کا ہونا ہی ضروری ہے نہ کہ کسی مصنوعی ذہانت کا البتہ ایک چیز ہے کہ اے ائی کے پاس بہت سارے سوالوں کے جواب ہیں کیونکہ وہ بہت سارے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے اس کا جواب دیتی ہے لیکن ایک استاد کے پاس اتنا ڈیٹا موجود نہیں ہوتا
اے ائی بطور تعلیمی معاون
ہم ٹیچرز جب پیپر بناتے تھے تو اس میں بہت سارا وقت لگتا تھا جیسا کہ سوالوں کو ڈھونڈنا پھر اس کو اپنے ہاتھوں سے لکھنا لیکن اب ایسا بالکل بھی نہیں ہے ہم اے ائی کو باب کا نام بتاتے ہیں اور اس کو مختصر اور تفصیلی سوالات کی تعداد بتاتے ہیں اور وہ ہمیں فوری طور پر پیپر تیار کر کےدے دیتی ہے اور بطور استاد میں بھی بہت سارے سوالوں کا جواب اے ائی سے ہی معلوم کرتا ہوں لیکن صرف معلومات دینا اور بچے کی رہنمائی کرنے میں بہت فرق ہے
معلومات کی رفتار
اگر رفتار کی بات کی جائے تو اے ائی سے بڑھ کر کوئی نہیں چند سیکنڈ میں ہی سوالوں کے جواب ان کا خلاصہ مشقیں فراہم کرتا ہے اور اگر اپ کسی چیز کو سمجھنا چاہیں تو وہ فوری طور پر اپ کی رہنمائی کرتی ہے
معلومات اور تعلیم میں فرق
معلومات کیا ہے کسی سوال کا جواب جاننا کسی جگہ کے بارے میں جاننا یا کسی شخص کے بارے میں جاننا
لیکن اگر تعلیم کی بات کی جائے تو یہ اصل میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی کا بھی نام ہے بچوں کے کردار کو سنوارنے کا نام ہے
بچوں کی سوچ کے انداز کو بدلنے کا نام ہے۔
اے ائی میں ایسی خوبی ہے کہ وہ بچوں کے چہروں کو دیکھ کر ان کے جذبات سکتی ہے؟
اگر کوئی بندہ مجھ سے پوچھے کہ کیا اے ائی استاد کی جگہ لے سکتی ہے تو میرا جواب ہوگا کہ اے ائی پوری طرح سے استاد کی جگہ نہیں لے سکتی استاد کی طرح بچوں کے چہروں کو دیکھ کر ان کے جذبات کو سمجھ کر ان کی رہنمائی کرنا یہ استاد کا ہی کام ہے
نتیجہ
اخر میں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ استاد ہی ایک طاقتور مددگار ہے اور استاد کی جگہ کبھی بھی اے ائی نہیں لے سکتی

Comments
Post a Comment