کون سی زبان پہلے سیکھنی چاہیے ؟
Python or JavaScript
کون سی زبان پہلے سیکھنی چاہیے
جب کوئی طالب علم پروگرامنگ لینگویج سیکھنے کا ارادہ کرتا ہے تو سب سے پہلا سوال جو اس کے ذہن میں اتا ہے وہ یہ کہ کون سی زبان سیکھنی چاہیے اور بہت سارے سٹوڈنٹس کو کبھی کبھی اس سوال کا جواب معلوم کرنے کے لیے بہت ٹائم لگتا ہے مجھے یاد ہے 2016 میں جب میں نے ارادہ کیا کہ میں نے کسی ایک پروگرامنگ لینگویج کو سیکھنا ہے تو مجھے کافی وقت لگا کہ کون سی پروگرامنگ لینگویج سیکھوں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ میں اس علاقے میں رہتا تھا جہاں اس طرح کے لوگ تھے ہی نہیں جو پروگرامنگ لینگویجز جانتے ہوں میرے ذہن میں جو سب سے بڑا سوال تھا وہ یہ تھا کہ کون سی پروگرامنگ لینگویج پہلے سیکھنی چاہیے یہی کشمکش ہے جس کا سامنا ہر نئے طالب علم کو کرنا پڑتا ائیے اب ہم پائتھن
اور جاوا سکرپٹ کا موازنہ کرتے ہیں
پائتھن کیوں؟
میں نے سی اور پائتھن دونوں کو سیکھا ہے
میں نے دونوں میں جو سب سے بڑا فرق محسوس کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ کام جو سی میں 10 لائنوں میں ہوتا ہے پائتھن میں ایک یا دو لائنوں میں ہی ہو جاتا ہے
Python program
print("Salam")
Output= Salam
C
# include <stdio.h>
int main()
{
printf("Salam\n");
return 0;
}
فرق اپ کے سامنے ہے
پائتھن کا سائنٹیکس بہت ہی اسان ہے انگلش لینگویج کی طرح ہے اور اب یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے ادارے اب پائتھن ہی پڑھا رہے ہیں
پائتھن کا استعمال
1:deep learning
2:Artificial Intelligence (AI)
3:Machine Learning
4:Data Science
5:Automation
6:Web Development
7:Cybersecurity
8:Desktop Applications
جاوا سکرپٹ کیا ہے؟
اگر ویب ڈیویلپمنٹ کی بات کی جائے تو جاوا سکرپٹ اہم پروگرامنگ لینگویجز میں سے ایک ہے خاص طور پر فرنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے
جاوا سکرپٹ کا استعمال؟
1:Front-End Development
2:Back-End Development (Node.js)
3:Mobile Apps
4:Browser Games
5:Web Applications
سیکھنے میں اسان
پائتھن سیکھنا جاوا سکرپٹ سے اسان ہے
جاوا سکرپٹ پائتھن سے تھوڑی سی پچیدہ پروگرامنگ لینگویج ہے پائتھن انسانی زبان کے زیادہ قریب ہے اور اس کا سینٹیکس بہت ہی سادہ ہے
کون سی زبان سیکھنی چاہیے
پہلے ہی ہم بات کر چکے ہیں کہ جاوا سکرپٹ ویب ڈویلپمنٹ کے لیے بہت اچھی ہے
لیکن اگر اپ ڈیپ لرننگ مشین لرننگ اے ائی ڈیٹا سائنس سیکھنا چاہتے ہو تو پائتھن ایک بہترین چوائس ہے
روزگار کے مواقع
دونوں پروگرامنگ لینگویجز اپنی جگہ بہترین ہیں کسی ایک کے اوپر بھی مہارت ہو تو اچھی خاصی سیلری مل جاتی ہے
کیا اپ کو دونوں زبانیں سیکھنی چاہیے
جی ہاں لیکن میری رائے میں پہلے پائتھن کو سیکھنا چاہیے کیونکہ اس کی مدد سے انسان بنیادی چیزوں کو بہت اسانی سے سمجھ جاتا ہے
نتیجہ
اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کون سی زبان زیادہ بہتر ہے تو میرا یہ جواب ہوگا کہ دونوں ہی بہتر ہیں کون سی زبان سیکھنی چاہیے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اپ کا مقصد کیا ہے اپ کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر اپ شروعات کر رہے ہیں تو میری نظر میں اپ کو پائتھن سیکھنا چاہیے کیونکہ یہ سیکھنے میں بہت اسان ہے اس سے اعتماد بنتا ہے ہے اور انسان اور زیادہ محنت سے سیکھتا ہے

Comments
Post a Comment