کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کلاؤڈ سٹوریج کیا ہے؟ what is cloud computing and cloud storage
کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کلاؤڈ سٹوریج کیا ہے؟
اج کلاس روم میں گیا سلام کے بعد بچوں سے تھوڑی سی بات چیت ہوئی اور پھر میں نے بچوں کے سامنے کچھ ٹاپک رکھے کہ اپ اج کس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو زیادہ تر بچوں نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بارے میں بولا تو میں نے کہا ٹھیک ہے اج ہمارا لیکچر کلاؤڈ کمپیو ٹنگ پر ہوگا تو سب سے پہلے ہم ایک مثال سے شروع کرتے ہیں
میں نے کہا مان لیتے ہیں کہ اپ میں سے کسی بچے کے پاس ایک بیگ ہے اور اپ اس میں کتابیں رکھ رہے ہیں اور اپ اس میں کتابیں رکھتے جا رہے ہیں حتی کہ وہ بیک کتابوں سے بھر جاتا ہے پھر اپ کے پاس اور کتابیں اتی ہیں تو اپ پھر کیا کرو گے؟
تو بچے نے کہا سر ہم اس کو کسی دوسری جگہ پہ رکھیں گے تو میں نے کہا جو وہ دوسری جگہ ہے اصل میں کلاؤڈ سٹوریج کا تصور ہے تو بچو بالکل اسی طرح جیسے کہ میں نے اپ کو کتابوں کی مثال دی ہے ہم اپنی فائلیں جو کہ ہمارے پاس میموری نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے پاس سٹور نہیں کر پاتے ہم ان کو کسی سرور کمپیوٹر میں سٹور کر دیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم ان کو کسی بھی جگہ پر کسی بھی موبائل کسی بھی کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں یہی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ہے
موبائل میموری کی مثال
مان لیتے ہیں کہ کسی بچے کے پاس ایک موبائل ہے اور اس کی میموری 20 30 یا 40 جی بی کچھ بھی ہے وہ اس میں فوٹوز سٹور کرتا ہے ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے فائل سٹور کرتا ہے اخر کار اس کی میموری فل ہو جاتی ہے اب اس کے پاس ویڈیو یا فوٹو کو سٹور کرنے کے لیے اور میموری نہیں ہے تو اگر وہ ویڈیوز کو گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کرے تاکہ جب جی چاہے وہ اس کو دیکھ سکے یہ ویڈیوز بڑے بڑے سرور کمپیوٹر میں سٹور ہوتی ہیں اور یہی چیز ہم کو کلاؤڈ کمپیو ٹنگ کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے
گوگل ڈرائیو کی مثال
فرض کیا اپ کے ساتھ پاس بہت ساری پی ڈی ایف فائلیں موجود ہیں اور اپ کے پاس جتنی بھی میموری ہے وہ ساری کی ساری فل ہے اور پی ڈی ایف فائلوں کو رکھنے کے لیے اپ کے پاس بالکل بھی جگہ نہیں ہے تو اپ کیا کریں گے؟ تو اپ کے پاس ایک بہترین سروس موجود ہے جس کا نام ہے گوگل ڈرائیو اپ اپنی جتنی بھی فائلیں ہیں وہاں پر رکھ سکتے ہیں اور پھر مزے کی بات تو یہ ہے کہ اپ جس بھی جگہ پہ ہوں اپ کسی بھی موبائل پر کسی بھی کمپیوٹر پر اپنی فائلوں کو دیکھ سکتے ہیں یہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی بہت اچھی مثال ہے
اسی طرح سے ہمارے پاس ایک اور سروس موجود ہے جس کا نام ہے گوگل فوٹو اپ اپنی تمام فوٹوز وہاں پر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہیں سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اپ کسی بھی جگہ پر بیٹھ کر ان کو دیکھ بھی سکتے ہیں
ان لائن گیمز کی مثال
بہت ساری گیمز جو کہ ان لائن چلتی ہے ان کو کسی نہ کسی سرور کمپیوٹر کے اوپر رکھا ہوا ہوتا ہے پھر ہم اس سے کمپیوٹر کے ذریعے سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور ان لائن گیمز کھیلتے ہیں
کلاؤڈ کمپیوٹنگ
تو بچو اسان الفاظ میں ہم اس کی ڈیفینیشن کچھ یوں کر سکتے ہیں کہ کسی سرور کمپیوٹر کی سٹوریج اس میں محفوظ ڈیٹا اور اس کی باقی سہولیات کو اپنے کمپیوٹر یا موبائل سے استعمال کرنا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کہلاتا ہے
کلاؤڈ سٹوریج
اور وہ ان لائن جگہ یہاں پر اپنی ویڈیوز فائلیں سٹور کرتے ہیں اس کو ہم کلاؤڈ سٹوریج بولتے ہیں

Good
جواب دیںحذف کریں